سرینگر // سرینگر اور مظفر آبادکے درمیان چلنے والی ہفتہ وار ’کاروان امن‘ بس پیر کو عیدالفطرکے پیش نظر نہیں چلے گی ۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا ’پیر کو کاروان امن بس نہیں چلے گی‘۔ انہوں نے بتایا کہ طرفین نے عید الفطر کے پیش نظر بس سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق رائے سے لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو مسافر اس ہفتہ وار بس سے پیر کو سفر کرنے والے تھے، کو اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سری نگر اور مظفرآباد کے درمیان چلنے والی اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز 7 اپریل 2005 کو ہوا تھا اور تب سے اِس کے ذریعے ہزاروں لوگ آرپار اپنے عزیز واقارب سے ملے ہیں۔یو اےن آئی