عاصف بٹ
کشتواڑ// جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جمعہ کی صبح ہلکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف وہر اس پھیل گیا۔ موصولہ تفصیلات کے مطابق صبح تقریباً 09بجکر 57منٹ اور 54سیکنڈ پر ضلع کشتواڑ میں ریکٹر سکیل پر 3.5شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کشتواڑ علاقہ تھا، جس کے جغرافیائی نقاط 33.289شمالی عرض البلد اور 76.739مشرقی طول البلد تھے ، جبکہ زلزلے کی گہرائی زمین سے 10کلو میٹر نیچے تھی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔