جموں//کئی سیاسی و تجارتی وفود نے گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔سرکاری بیان کے مطابق لگھو اودھیوگ بھارتی کا ایک وفد راجندر گپتا کی قیادت یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا۔وفدنے ریاست میں صنعتوں کو فراہم کئے جانے والے مختلف مراعات کو دوبارہ جانچ کرنے کی درخواست کی تاکہ چھوٹے صنعت کاروں کو ان مراعات سے فائدہ حاصل ہو۔وفد نے گورنر کو کارخانہ داروں کے حق میں صنعتی اراضی کے مالکانہ حقوق فراہم کرنے کی درخواست کی تاکہ ان کے کاروبار میں فروغ حاصل ہو۔گورنرنے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ادھرقانون ساز کونسل کے ممبر پردیپ شرما نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔شرما نے گورنر کو ایل او سی کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے مشکلات اور ضلع پونچھ کے ترقیاتی معاملات کے بارے میں روشناس کیا۔گورنر نے شرماکو لوگوں کی بہبودی سے متعلق معاملات کو فروغ دینے کے سلسلے میں کی جارہی کوششوں کو جاری رکھنے کی تاکید کی۔دریں اثناء قانون ساز کونسل کے سابق ممبر وکرما دتیا سنگھ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور عوامی بہبود ی سے متعلق کئی معاملا ت پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے سنگھ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی خدمات میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے کے علاوہ غریب و نادار لوگوں کے مشکلات دُور کرنے میں اپنا اہم رول ادا کریں۔
کئی سیاسی و تجارتی وفود گورنر سے ملاقی
