جموں//حق انصاف کونسل نے محکمہ دیہی ترقی کے افسران پرسرکاری خزانے کی لوٹ کھسوٹ کاالزام عائدکرتے ہوئے سٹیٹ ویجی لینس آرگنائزیشن اور انٹی کورپشن بیوروونگ سے کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حق انصاف کونسل کے صدر ذیشان حیدرنے کہاکہ محکمہ دیہی ترقی بدعنوانی کااڈہ بن چکاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے متعددافسران نے 2008سے اب تک اپنی سرکاری پوزیشن کاناجائزہ فائدہ اٹھایاہے اورپچھلے دروازے سے تعیناتیاں عمل میں لائی ہیں۔ محکمہ دیہی ترقی کے کروڑوں کے سکینڈل میں کلیدی طورملوث افسران بشمول سابق ڈائریکٹرو اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ کمشنروںکواہم عہدوں پرتعینات کیاگیاجس کی وجہ سے سکینڈل کوسامنے لانے والے آرٹی آئی کارکنان کے حوصلے پست ہوئے۔ذیشان نے کہاکہ ویجی لینس آرگنائزیشن نے ایف آئی آر نمبر 8/2018 کوردی کی ٹوکری میں ڈال دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جن افسران کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے تمام کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کیلئے ویجی لینس آرگنائزیشن کوکام کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ حق انصاف کونسل ایف آرنمبر8 /2018کی شفاف اورآزادانہ تحقیقات کامطالبہ کرتی ہے۔ذیشان نے کہاکہ اگرچہ مارچ 2018 میں مذکورہ ایف آئی آرمیں ملوث افسران کے گھروں اوردفاترمیں چھاپے بھی مارے گئے تھے اورمتعلقہ ریکارڈبھی ضبط کیاتھاجنھوں نے 2015،2016 اور2017 کے دوران ذاتی لیپ ٹاپ،کمپیوٹرس خریدکرکروڑوں روپے غبن کئے تھے لیکن ایف آئی آردرج ہونے کے بعدکوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے مانگ کی کہ تمام بدعنوان افسران کیخلاف پندرہ دنوں کے اندرکاروائی عمل میں لائی جانی چاہیے۔حق انصاف کونسل کے عہدیداران نے ریاستی گورنرسے مانگ کی ہے کہ ریاست میں پرونشن آف کورپشن ایکٹ 2006 اورسٹیٹ ویجی لینس کمیشن ایکٹ 2011 کومن وعن عملی جامہ پہناکربدعنوان افسران کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔