شوپیان//کیلر شوپیان کے ژون علاقے میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے جنگلاتی اراضی کو ناجایز قبضہ سے چھڑا لیا ۔تفصیلات کے مطابق کیلر علاقے کے ژون جنگلات کے کمپارٹمنٹ نمبر میں ناجا ئز طور پر قبضے میں لی گئی جنگلات کی اراضی کو رومشی رینج آفسر پلوامہ محمد شفیع کی قیادت میں محکمہ جنگلات کے اہلکاروںنے چھڑالیا ۔ مہم کے دوران کئی ناجائز تعمیرات بھی منہدم کیے گئے۔اس دوران محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔قبضہ کرنے والے لوگوںنے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں پر پتھروںاو رلاٹھیوں سے حملہ کیا ، تاہم اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ رینج آفسر پلوامہ محمد شفیع نے بتایا کہ کچھ لوگوں کی طرف سے جنگل اراضی پر ناجائز قبضہ کیا گیا ہے۔ اس اراضی پر ناجایز قبضہ ہٹانے کے لیٔ دو روز سے مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے دوران ابھی تک سینکڑوں کنال اراضی کو چھڑا لیا گیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جنگل اراضی پرناجائز قبضہ کو ازخود چھوڑ دیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔