ژالہ باری سے نقصان کا جائزہ لینے کی اپیل

 مینڈھر//مینڈھر کے سنگیوٹ علاقہ میں گزشتہ روز ہوئی طوفانی ژالہ باری سے فصلوں کے ساتھ ساتھ میوہ جات کا بھی بھاری نقصان ہوا ہے ۔گزشتہ روز سنگویٹ علاقہ میں اتنی تیز ژالہ باری ہوئی کہ دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کا بے تحاشہ نقصان ہو ا اور فصلیں اور میوے کا نام و نشان ہی مٹ گیا جبکہ کھڑی فصلیں مکمل طور تباہ ہوئیں۔ علاقہ کے لوگوں نے انتظامیہ و سرکار سے اپیل کی کہ علاقہ میں محکمہ مال کی ایک ٹیم کو بھیج کر نقصانات کا جائزہ لیا جائے تاکہ متاثرین کو معاوضہ مل سکے۔ا ن کا کہنا تھا کہ اتنی شدید ژالہ بابری سے معمولات زندگی بھی درہم برہم ہو کر رہ گئی۔مقامی لوگوںنے مفت راشن کا بھی مطالبہ کیاہے ۔