نیویارک//یو این آئی// امریکی فوجی کے مختلف محاذ خواہ عراق ہو یا افغانستان یا دیگر خطوں میں کام کرنے کی وجہ سے ان میں جہاں کئی نفسیاتی بیماریاں پیدا ہوئی ہیں وہیں ڈپریشن کے شکار بھی ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں وہ خود کشی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں اور 20برسوں ان میں سے خودکشی کرنے والوں کی تعداد 30ہزار سے زائد پہنچ چکی ہے ۔ امریکی یونیورسٹی کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ نائن الیون کے بعد 30 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں نے خودکشی کی۔امریکی ریاست رہوڈ آئس لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کے تحقیقی ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گیارہ ستمبر 2001 کے بعد فوجی خدمات انجام دینے والے امریکی اہلکاروں میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا۔