عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//ڈی ڈی سی ممبر تجر محمد مظفر ڈار نے بارہمولہ کے مضافات میں واقع زالورہ زینہ گیر کے 15سالہ جسمانی طور پر معذور ہونہار اور نوجوان طالب علم تنویر احمد لون کو اپنی کرکٹ کٹ فراہم کی ہے۔ مذکورہ طالب علم نے تقریباً ایک ماہ قبل زیر تعلیم اسکول کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب کے دوران ایک بیان میں انتظامیہ سے کرکٹ کٹ کی درخواست کی تھی۔ جس کے دوران اس نے بتایا کہ وہ انڈور اور آؤٹ ڈور گیمز، خاص طور پر کیرم اور کرکٹ بنیادی طور پر کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن معذور ہونے کی وجہ سے اپنی کھیلنے کی کٹ خریدنے کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کے میدان میں میرا تمغہ ثابت کرنے اور مجھے زون ڈانگر پورہ کی نمائندگی کا موقع دیں۔ انہوں نے ڈی ڈی سی محمد مظفر ڈار تک پہنچنے کی کوشش کی، تو انہوں نے بغیر کسی تاخیر کے مذکورہ طالب علم کو الگ کرکٹ کٹ فراہم کی اور اس کی مہارت کو سراہا۔اور کہا کہ ایسے ٹیلنٹ کو ابھارنے اور نکھاررنے کی ضرورت ہے۔