ڈی ڈی سی انتخابی نتائج: عوامی اتحاد کے اُمیدوار 10اور بھاجپا9سیٹوں پر آگے

سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کی جاری ووٹ شماری میں منگل کواب تک جو رجحان سامنے آیا ہے اُس کے مطابق عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کے اُمیدوار 10جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اُمیدوار9سیٹوں پر آگے ہیں۔
جموں کشمیر میں280سیٹوں کیلئے ووٹ شماری کا سلسلہ آج صبح نو بجے سے جاری ہے۔ 
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک عوامی اتحاد کے اُمیدوار10 ،بی جے پی 9،اپنی پارٹی3جبکہ کانگریس کے اُمیدوار2سیٹوں پر آگے ہیں۔اس کے علاوہ آزاد اُمیدوار8سیٹوں پر اپنی برتری بنائے رکھے ہیں۔ 
آٹھ مرحلو ں پر مشتمل یہ انتخابات حال ہی اختتام پذیر ہوئے جن میں کل ملاکر2178اُمیدوار وں نے حصہ لیا۔