پلوامہ//جموںو کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیو لپمنٹ کونسل( ڈی ڈی سی) انتخابات کے آخری مرحلے سے ایک روز قبل ہی جمعہ کو جنوبی کشمیر کے 4اضلاع میںپھر ایک بار انٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی انتخابات کا آخری اور آٹھواں مرحلہ سنیچر کو منعقد ہو رہا ہے۔ اس سے ایک دن قبل انتظامیہ نے پھر ایک بار پلوامہ،شوپیان،اننت ناگ اورکولگام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
یاد رہے کہ جاری ڈی ڈی سی انتخابات کا آخری مرحلہ کل یعنی سنیچر کو منعقد ہورہا ہے ۔