سرینگر//ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز ہفتہ کی صبح سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ ہوگیا۔آج کم و بیش7لاکھ ووٹران اپنی رائے کے ذریعے1427اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ووٹنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوااور یہ دن کے دو بجے تک جاری رہے گا۔آج43سیٹوں پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
اس الیکشن میںگپکار اعلامیہ برائے عوامی اتحاد سے وابستہ جماعتوں کے مشترکہ اُمیدوار وں کا براہ راست مقابلہ بی جے پی اُمیدواروں سے ہے۔
آج ہورہے انتخابات کیلئے 2146پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سات لاکھ ووٹران اپنی رائے کا استعمال کریں گے۔ان میں سے3.72ووٹران کا تعلق وادی کشمیر جبکہ3.28ووٹران کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔