کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے دیگر ضلع افسروں کے ہمراہ دریائے چناب پر کنٹواڑا،کاندنی پُلوں اور ہستی ۔سرتھل سڑک پر ہو رہی کام کا معائینہ کیا۔انکے ہمراہ سی پی او کشتواڑ یاصر بلوان، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی مہندر کمار، و دیگر انجینئر تھے۔ڈی سی نے دریائے چناب پر چھتر کے مقام پر پُل کی تعمیر کا معائینہ کیااور تعمیراتی ایجنسیوں اور متعلقہ پی ایم جی ایس وائی انجینئروں سے کام کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت دی، تاکہ ان کاموں کو بر وقت پورا کیا جا سکے۔معائینہ کے دوران اہلکاروں نے تعمیراتی ایجنسی نے ڈی سی کشتواڑکو بتایا کہ سڑک کی عدم دستیابی سے وہ چناب کے دائیں طرف کام شروع نہیں کر سکتے ہیں۔انہوں نے درخواست کی کہ اگر این ایچ پی سی حُکام کو ٹنل سے پانی کا اخراج کئی گھنٹوں تک بند کرے گی تاکہ مشینوں کو آسانی سے دریائے چناب کے پار لیا جا سکے۔اس موقعہ پر ڈی سی نے کنٹوارا کے مسائل کا جائزہ بھی لیا ۔ بہت سے دیہاتیوں بشمول گائوں کی ایک صد سالہ خاتون نے ڈی سی کو بتایا کہ انہیں پینے کے پانی،بجلی کی سخت قلت کا سامنا ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کی ایک ٹینک فراہم کرنے کی استدعا کی،تاکہ وہ کچھ سبزیاں اُگا سکیں۔جس پر ڈی سی نے محکمہ صحت عامہ اور آر ڈی ڈی اہلکاروں کو پانی کی سہولیات اور ایک پانی ذخیرہ کرنے والی ٹینک فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ڈی سی نے کاندنی پُل کا معائینہ کیا جسے آر اینڈ بی محکمہ تعمیر کر رہا ہے۔اس موقعہ پر کاندنی کے کافی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے اسٹیل برج کی تکمیل فوری طور کرانے کی سراہنا کی۔ڈی سی نے اس موقعہ پر ہستی۔سرتھل دیوی سڑک کا بھی معائینہ کیا جس پر میکڈم بچھانے کا کام جاری ہے۔ڈی سی نے سست رفتاری پر اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کیا اور تعمیراتی ایجنسی اور ٹھیکہ دار کو دو مہینوں کے اند ر کام مکمل کرنے کی ہدایت دی۔