ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگرڈی ڈیفوائیڈ نے ضلع کے طبی اداروں میں لوگوں کودی جانے والی سہولیات ، اوقات کی پابندی اورمریضوں کی دیکھ ریکھ کاجائزہ لینے کے مقصدسے جمعرات دیررات کو ضلع ہسپتال کااچانک دورہ کیا۔اس دوران ڈی سی نے ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، ای سی جی یونٹ، ایکسرے ،ای سی جی ، ایس این سی یو، سی سی یو ،بلڈبنک ، گائینی اورپوسٹ آپریشن وارڈ، میڈیسن وارڈ، سرجری وارڈ کامعائینہ کیااورمریضوں کے ساتھ بات چیت کے دوران انہیں دی جارہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔علاوہ ازیں میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈوڈہ نے ضلع ترقیاتی کمشنر کوہسپتال میں حالیہ تبدیلیوں اورسہولیات کی بہتری سے متعلق تفصیلی طورجانکاری فراہم کی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے ہسپتال انتظامیہ کوہدایات دیں کہ وہ طبی سہولیات میں بہتری لائیں۔ اس دوران جی ایم سی ڈوڈہ کیلئے حال ہی میںتعینات کئے گئے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل سٹاف کے بارے میں بتایاگیا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنرنے ہسپتال کے کام کاج پراطمینان کااظہارکیا۔