بھدرواہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے اے ڈی سی بھدرواہ چودھری دل میر کے ساتھگاؤں چنچورہ میں گھنشیام شرما میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ٹورنامنٹ میں ایک بڑے اجتماع نے شرکت کی جس میں مقامی افراد،پنچایتی نمائندوں اور سرکاری عہدیداران شامل تھے۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد سول سوسائٹی اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے تحت کیا گیا ہے تاکہ گاؤں کے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے اور کھیلوں میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکے۔ڈی سی اور اے ڈی سی بھدرواہ کے ذریعہ پنچایت سرنا کے گاؤں دھارا میں ایک عوامی رابطہ/بات چیت کا پروگرام بھی منعقد کیا گیا، جہاں مقامی لوگوں کے ایک بڑے اجتماع نے اپنے مطالبات اور شکایات کو پیش کیا۔