پونچھ//الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق معذوروں اور بزرگوں کو ویل چیئرزودیگر سہولیات فراہم کر کے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچانے کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی قیادت میں رضا کاروں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ڈی سی پونچھ نے کہاکہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ویل چیئرز موجود رکھیں جائیں گی تاکہ معذوروں، مریضوں اور عمر رسیدہ افراہم کو پولنگ بوتھوں تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ ضلع میں پارلیمانی انتخابات کی کارروائی پوری شفافیت منصفانہ اور کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے مقصد سے پولنگ اسٹیشنوں میں جدید مشینری و دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔انہوں نے رضا کاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ معذور افراد اور مریضوں و عمر رسیدہ افراد کو پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کے دوران ان کیساتھ تحمل مزاجی کیساتھ پیش آیا جائے ۔انہوں نے تمام رضا کاروں کی مذکورہ عمل میں شمولیت کیلئے شکریہ ادا بھی کیا ۔