ڈی سی نے نوشہرہ میں ترقیاتی عمل کا جائزہ لیا

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے نوشہرہ سب ڈویژن کا دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی پروجیکٹ کا جائزہ لیا ۔اس دوران موصوف کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کونسل ممبر نوشہرہ ،ڈی ڈی سی ممبر سندر بنی ،ڈسٹر کٹ انفارمیشن آفیسر راجوری ،ایگز یکٹو انجینئر ،تحصیلدار ودیگر آفیسران اور معززین بھی تھے ۔اس دوران موصوف نے محلہ درشن سڑک کا جائزہ لیتے ہوئے ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ جلداز جلد سڑک پر تار کول بچھائی جائے تاکہ عام لوگوں کیلئے سہولیت میسر ہو سکے ۔سب ڈویژن میں سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے موصوف کو بتایا گیا کہ اس وقت تک 57سڑکیں بلیک ٹاپ ہو رہی ہیں جن میں سے کچھ جلد ہی مکمل ہوجائیں گی ۔اس کے علاوہ آفیسر موصوف نے دیگر پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا اور انہوں نے سب ڈویژن کے کئی ایک وفود کیساتھ ملا قاتیں بھی کی ۔