راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی قیادت میں سیول ۔ملٹری رابطہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس کے دوران سیکورٹی سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس اجلاس میں میں قصبہ کمانڈر ،اے ڈی ایم کمانڈر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ ،سندر بنی ،اسسٹنٹ کمشنر ڈیفنس ،تحصیلدار راجوری ،سندر بنی ،منجا کوٹ اور نوشہرہ نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے دوران سیول او ر ملٹری اتھارٹی کی مشترکہ ویری فکیشن ،تغیرات کی تصدیق ،ودیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس دوران کمانڈنگ آفیسر نے فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب سڑک کی تعمیر کی حصولی کا معاملہ بھی اجاگر کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے متعلقہ آفیسران کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ منگت رام کے معاملہ کو مستقل طورپر حل کرنے کی ہدایت جاری کیں جبکہ اس سلسلہ میں زمین کی حصولی وغیرہ کیلئے بھی کہا گیا ۔انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ کانفرنس کے دوران کل سات معاملات پر تفصیلی بات چیت کر کے ان کو حل کیا گیا ۔