ڈی سی سرینگر کی عروسہ پرویز کی حوصلہ افزائی | سرٹیفکیٹ ، ٹرافی اور 10000روپے کا چیک پیش

سرینگر//12ویں جماعت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عروسہ پرویز کو ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے کل اپنے دفتر کے چیمبر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران مبارکباد پیش کی اورانہیں سرٹیفکیٹ ، ٹرافی اور 10000 روپے کا چیک حوصلہ افزائی کے طور پر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سری نگر ڈاکٹر سید حنیف بلخی کے علاوہ طالبہ کے والد پرویز احمد بھی موجود تھے۔ ڈی سی نے امید ظاہر کی کہ وہ دیگر طلباء کو بھی اپنی پڑھائی اور تعلیمی کیریئر میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب دیں گی۔