ریاسی //ضلع ترقیاتی کمشنر پرسنا راما سوامی جی،جو کہ شری شو کھوڑی شرائن بورڈکے نائب چیئرمین بھی ہیں ،نے شرائن میںجاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انکے ہمراہ ایگزیکٹو افسر ہربنس لعل شرما ، ایس ایس کے ایس بی ،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈبلیو ڈی ریاسی ،ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ریاسی ، تحصیلدار پونی،اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر ریاسی، منیجر ایس ایس کے ایس بی (نائب تحصیلدار)رنسو، اے ای ای پی ڈی ڈی ریاسی اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے۔ دورے کے دوران نائب چیئر مین ایس ایس کے ایس بی نے کانڈا۔رنسو روڈ کا بھی معائنہ کیا اور یاتریوں کی سہولیت کے لئے ایگزیکٹو انجیئنرکو اس سڑک پر میکڈم فوری طور سے مکمل کرنے کی ہدایت دی اور شلٹر شیڈس /اور ہیڈ شیڈس ،ریلنگ نصب کرنے،پلوں کی توسیع کرنے وغیرہ کے لئے ڈی پی آرتیار کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے اسٹنٹ فلوریکلچر افسر کو راستے کی خوبصورتی کے لئے شجر کاری مہم کی ہدایت بھی دی۔اسکے علاوہ محکمہ پی ڈی ڈی اور پی ایچ ای کو باقاعدگی سے بجلی اور پانی کی سپلائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔شرائن بورڈ ،جسے یاتریوں کی سہولیت کا کام سونپا گیا ہے،نے یاترا خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے مطلوبہ اقدام کئے ہیں۔ریاسی انتظامیہ یاتریوں کو تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے متحرک ہوئی ہے۔