راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے سب ڈسٹر کٹ ہسپتال سندر بنی کا دورہ کر کے کووڈ کی روکتھام کے سلسلہ میں اٹھائے جارہے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔دورے کے دوران آفیسر موصوف نے مریضوں کو فراہم کی جارہی سہولیات ،میڈیکل سٹاف ،کووڈ کئیر سنٹروں میں کئے گئے انتظامات ودیگر مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔انہوں نے محکمہ کے ڈاکٹروں و دیگر ملازمین کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سب ڈسٹرکٹ میں سو فیصد لوگوں کی ویکسی نیشن کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ صحت کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جارہی سہولیات اور ملازمین کی محنت و لگن کیساتھ دی جارہی ڈیوٹی کی بھی تعریف کی ۔آفیسر موصوف نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں تاکہ عالمگیر وباء سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچایا جاسکے ۔