منجا کوٹ //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے میڈیکل بلاک منجا کوٹ کا تفصیلی دورہ کر کے کووڈ سے نمٹنے کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقعہ پر آفیسر موصوف کے ہمراہ بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین منجا کوٹ ،تحصیلدار منجا کوٹ ،ایگز یکٹو انجینئر محکمہ جل شکتی ،ایس ڈی پی او منجا کوٹ اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر بھی موجود تھے ۔پرائمری ہیلتھ سنٹر منجا کوٹ اور گھمبیر مغلاں میں محکمہ صحت کے آفیسران نے کووڈ کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کے سلسلہ میں موصوف کو مکمل جانکاری فراہم کی ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے پیدا ہوئی صورتحال کیساتھ نمٹنے کیلئے محنت ولگن کیساتھ کام کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کیلئے اختیاطی تدابیر کے سلسلہ میں عوام کو بیدار کیا جائے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں گزشتہ روز سے ویکسین مہم شروع کر دی گئی ہے جبکہ 18سے 45برس کی عمر کے ہر ایک فرد کو چاہئے کہ وہ ویکسین لگوائے تاکہ وائرس کا پھیلا ئو کم ہو سکے ۔اس دورے کے دوران موصوف نے ککوڑی میں واٹر سپلائی سکیم کا بھی افتتاح کیا ۔انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر ہی مکمل کیاجائے ۔آفیسر موصوف نے اس دوران مکینوں کیساتھ بھی بات چیت کی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ۔