ڈی سی راجوری نے شب برأت کے انتظامات کا جائزہ لیا

راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمود اعجاز اسد کی قیادت میں اعلیٰ آفیسران کا ایک اجلاس منعقد ہو ا جس کے دوران ضلع میں شب برات کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام محکموں کے اعلیٰ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں ۔انہوں نے ٹرانسپورٹ ،صفائی ستھرائی ،طبی سہولیات کی فراہمی ،پانی اور بجلی کی معقول سپلائی کیلئے حکم جاری کئے جائیں ۔اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے انتظاما ت کا جائزہ بھی لیا گیا ۔اس اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر راجوری ،اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ سپلائی ،وپولیس آفیسران نے بھی شرکت کی ۔