جموں//ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمارنے محرم الحرام کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے انتظامیہ کے افسران اور مذہبی تنظیموں انجمن امامیہ ،انجمن حیدری اورانجمنِ حسینی کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدکی۔اس دوران اس دوران ڈپٹی کمشنرنے مذہبی تنظیموں کے نمائندوں سے محرم کے مہینے میں مذہبی تقریبات کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس موقعہ پرڈی سی نے جلوس عاشورہ کی مقامات کے انتظامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیااور افسران کوہدایات دیں کہ وہ طبی سہولیات، پانی ٹنکروں کی دستیابی اورایمبولینسوں کی فراہمی یقینی بنائیں۔اس موقعہ پر میونسپل افسران سے کہاگیاکہ وہ جلوس کے راستے کی صفائی ستھرائی کریں۔اس دوران میٹنگ میں اے ڈی سی لاء اینڈ آرڈر رچھپال سنگھ،ایس پی نارتھ سٹی جی ایل شرما،سی ایم اوجموں سنجے ترکی،ہیلتھ آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹرسلیم خان کے علاوہ دیگرمتعلقہ محکموں اوراوقاف کے عہدیدارن بھی موجودتھے۔