جموں//ڈائریکٹر جنرل فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں وکشمیر وی کے سنگھ نے اُن دو فائیر فائٹرز کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی جو حال ہی میں برفانی تودے کی زد میں آکر جانبحق ہوئے گئے تھے۔انہوں نے سوگوار کنبوں کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے ایس آر او معاملات اور دیگر محکمہ جاتی فوائد کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایکس گریشیا ریلیف کی ادائیگی کے لئے تمام تر انتظامات مختصر مدت میں کئے جائیں گے۔وی کے سنگھ نے اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے ایس ڈی آور ایف، جے کے پی، این ڈی آر ایف، فائیر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور مقامی لوگوں کی طرف سے کی گئی بچاؤ کاروائیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے اس حادثہ میں بچ نکلے فائیر سروس اہلکاروں کو یقین دلایا کہ انہیں بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ان کے ہمراہ ایس ایس پی کولگام رمیت سنگھ مہتہ اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔