سرینگر // جے کے پولیس سروس کیڈر کی تخلیق اور سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کوٹے میں اضافے کو ریاستی کابینہ نے منظور دی ۔ریاستی پولیس سربراہ شیش پال پال وید نے حکومتی فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے پولیس فورس کے حو صلے بلند ہونگے۔انہوں نے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر تحر یر کرتے کہا کہ حکومتی فیصلے کیلئے شکریہ اور میں پولیس افسران و جوانوں اور اُنکے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کر تا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے سے سینکڑوں پولیس افسران اور جوان مستفید ہونگے ۔