ڈی جی پی کو صدمہ،والد نسبتی فوت ہوئے

سرینگر //ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ کے والد نسبتی سردار بلونت سنگھ جالندھر شہر میں چل بسے۔ فرید کوٹ کے رہنے والے سردار بلونت سنگھ نے ریاستی عدلیہ میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا تھا جس کے بعد موصوف 1985میں سرکاری نوکری سے سبکدوش ہوئے۔موصوف کے خاندان میں 6افراد عدلیہ میں بطور جج تعینات ہیں جس کی بنیاد پر ان کا خاندان ججوں کے خاندان سے معروف ہے۔92سالہ سنگھ نرم طبیعت کے مالک تھے۔ موصوف کے فوت ہونے پرپنجاب کی انتظامیہ اور عدلیہ نے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔