ڈیوڈ وارنر رواں ورلڈ کپ میں 500 رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے

 لندن؍ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر رواں ورلڈ کپ میں 500 رنزکے سنگ میل پر پہنچنے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ڈیوڈ وارنر نے انگلینڈ کے خلاف گذشتہ روز لارڈز میں 53 رنز کی اننگز کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا، وارنر نے یہ رنز 87.26 کی اوسط سے بنائے ہیں، ان سے قبل ایک ورلڈ کپ میں 500 یا اس سے زائد رنز اسکورکرنے والوں میں سچن ٹنڈولکر (1996، 2003)، میتھیو ہیڈن (2007)، تلکارتنے دلشان (2011)، مارٹن گپٹل (2015) شامل ہیں۔