سرینگر// ضلع پولیس سرینگر نے زونل پولیس سٹی ساؤتھ سری نگر کے توسط سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے جاری تقریبات کے حصے کے طور بدھ کو ڈیف اینڈ ڈمب سکول رام باغ میں مصوری مقابلہ کا انعقادکیا۔ضلع سرینگر کے طلباء کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ مصوری کے مقابلے میں حصہ لیا ۔ انہوں نے اپنے تاثرات کو خوبصورتی سے پیش کیا اور رنگین خاکے بنائے ۔ مصوری مقابلہ بچوں پر مبنی تھیم پر منعقد کیا گیا ۔ بعد ازاں بہترین قرار پانے والے شرکاء کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اور تمام شرکاء ؍عملے کو ریفریشمنٹ دیا گیا۔اس موقع پر ایس پی سٹی ساؤتھ سری نگر نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور آزادی کا امرت مہوتسومنانے کے مقصد اور ہندوستان میں آزادی کی جدوجہد اور سماجی اصلاحات میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی۔
ڈیف اینڈ ڈمب سکول رام باغ میں مصوری مقابلہ کا انعقاد
