نئی دہلی// ڈیزل کی قیمتوں میں سات دن کے وقفے کے بعد منگل کو ایک بار پھر اضافہ ہوا ، جبکہ پٹرول کی قیمتیں مسلسل آٹھویں روز بھی مستحکم رہیں۔ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی یہ بلند ترین سطح ہے ۔ ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 80.78 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر آگئی۔کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.10روپے ، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔
کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے سے 75.89 روپے ، ممبئی میں 22 پیسے اضافے سے 79.05 روپے اور چنئی میں 19 پیسے اضافے سے 77.91 روپے فی لیٹر ہوگئی۔