نئی دہلی// ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی ٹیکنالوجی میں ہندوستان کی پیش قدمی کے تعارف کے طور پر، وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ (3 دسمبر کو صبح 10 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس شعبے سے متعلق ایک عالمی کانفرنس انفینٹی فورم کا افتتاح کریں گے ، جس میں 70 ممالک کے پالیسی ساز، کاروباری اور ماہرین شرکت کریں گے ۔اس پروگرام کی میزبانی انٹر نیشنل فائنائشنل سروسز سینٹرز اتھاریٹی(آئی ایف ایس سی اے ) کی طرف سے حکومت ہند کی سرپرستی میں 3 اور 4 دسمبر 2021 کو کی جارہی ہے ۔ اس میں گفٹ سٹی اوربلوم برگ کا تعاون شامل رہے گا۔ جنوبی افریقہ اور برطانیہ اس فورم کے پہلے ایڈیشن میں شریک ممالک ہیں۔اِن فینٹی فورم پالیسی، کاروبار اور ٹیکنالوجی سے جڑے ہوئے دنیا کے بہترین اور اعلی دانشوروں کو ایک جگہ پر جمع کر ے گا۔اس کامقصد تبادلہ خیال کرکے اس بارے میں قابل عمل معلومات متعارف کرانا ہوگا کہ کس طرح ٹیکنالوجی اور اختراعات، فنٹیک صنعتی برادری کے لئے جامع ترقی اور بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں بہت سود مند ثابت ہوسکتی ہیں۔فورم کے ایجنڈے کی خاص توجہ اپنے موضوع’ ماوراء‘ پر رہے گی، اور اس کے کچھ ذیلی موضوعات بھی ہوں گے ۔ ان موضوعات میں ’فنٹیک سرحدوں کے ماوراء‘کے تحت حکومت اور کاروباری ادارے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے عالمی نظام کی ترقی میں جغرافیائی سرحدوں سے ماوراء ہو کر غوروفکر کریں گے ۔
ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں ہندوستان کی پیش قدمی | وزیراعظم جمعہ کو اِن فنیٹی فورم کا افتتاح کریں گے
