’ڈیجیٹل انڈیا مہم‘: جے کے بنک5نمایاں بنکوں میں شامل

سرینگر//قومی مشن ’ڈیجیٹل انڈیا مہم‘کی عمل آوری کے دوران جے کے بنک ان 5نمایاں بینکوں میں شامل ہوا ہے جنہوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور لین دین کے اہداف کو پالیا ہے ۔مالی برس 2018-19کے دوران 4کروڑ ڈیجیٹل لین دین کے سالانہ ہدف میں ،بنک نے 1.17کروڑ ڈیجیٹل ادائیگی لین دین پہلی سہ ماہی میں حاصل کی ہے۔سٹی بینک ،سٹنڈارڑ چارٹرڑ بینک،یس بینک اور پے ٹی ایم پے منتس بینک ان 5بینکوں میں جے کے بنک کے علاوہ شامل ہیں ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنک نے ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم کو بڑھاوا دیا ہے جہاں موبائل بینکنگ سہولیاتmPay،ای  بینکنگ ،یونیفائیڈ پرسنل انٹرفریس (یوپی آئی،پوائنٹ آف سیل سہولت ،کریڈٹ و ڈیبٹ کارڑ،موبائل والیٹ وغیرہ شامل ہیں ۔اس حصولیابی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز حمد نے کہاکہ’[ہم اپنی ان کوششوں میں پر عزم ہیں جو کم سے کم نقد لین دین معیشت اور آسان طریقوں سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بڑھانے کے حوالے سے کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ڈیجی دھن مشن کو کامیابی کے ساتھ حاصل کرنے میں اعلی سطحی بنیادی ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے تاکہ اس سے غریب طبقوں کو ڈیجیٹل معیشت کے دائرے میں لایا جائے ۔