ڈگیانہ آشرم میں ’’چڑھدی کلا‘‘ دوس منایا گیا

جموں //گورودوارہ ڈگیانہ آشرم کی جانب سے ہفتہ کے روز  چڑھدی کلا دوس منانے کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میںہزاروں کی تعداد میں سکھ سنگت نے شرکت کی او رڈیرہ ننگالی صاحب کے چڑھدی کلا کے لئے رارتھنا کی۔ایک بیان کے مطابق مذہبی تقریب کا انعقاد شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کے مہنت منجیت سنگھ جی نے کیا۔تقریب میں متعدد راگیوں اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی اور ڈیرہ ننگالی صاحب کی حصولیابیوں کو اجا گر کیا۔سابقہ وزیر رمن بھلہ نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مذہبی اور تعلیمی شعبہ میں ڈیرہ ننگالی صاحب کی خدمات کی ستائش کی۔ڈی جی پی سی پونچھ کے صدر ایس نریندر سنگھ نے کہا مہنت منجیت سنگھ نے ملک اور بیرون ممالک میں سکھ مت کا پرچار کیا۔انہون نے مزید کہا کہ ریاست کا عوام مہنت جی کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔چؑھدی کلا کے ممبران ڈاکٹر جسونت سنگھ ،لکھبیر سنگھ بھاوا، پروفیسر ہر دیو سنگھ اور ایس ہردیت سنگھ نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا  اور مہنت جی کو سروپا یش کیا۔متعدد سکھ تنظیموں کے لیڈروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔