ڈوڈہ//ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی ،گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ کے پرنسپل ڈاکٹرشفقت حسین رفیقی کی نگرانی میں طلباء کیلئے ایک روزہ بوٹینکل ٹورکااہتمام کیاگیاجس میں 60طلباء شامل تھے۔اس دوران طلباء کے ہمراہ ڈاکٹرتاثرشریف صدرشعبہ باٹنی ، پروفیسریونس رشید اورڈاکٹرناصرعزیزواگے شعبہ باٹنی تھے۔دورے کے دوران طلباء نے خطے کی متنوع فلوراکے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ اس دوران طلباء نے گاٹھہ جھیل، بوٹینکل گارڈن بھدرواہ کیمپس اورنالٹھی کادورہ کیا۔ دورے کامقصدخطے کی فلورااوراکالوجی کے بارے میں طلباکی معلومات میں اضافہ کرناتھا۔پروفیسریونس اورڈاکٹرناصرنے طلباء کوپریکٹیکل نالج فراہم کی۔ڈاکٹروحیدخاوربلوان ،سینئر اسسٹنٹ پروفیسرزولوجی نے طلباء کواہم معلومات فراہم کیں۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹرشفقت رفیقی نے کہاکہ اس طرح کے دورے سے طلباء کی معلومات میں اضافہ ہوتاہے اورایسے پروگرام نصاب کابھی حصہ ہیں۔دورے میں فائیٹوکیمسٹری کے ماہرڈاکٹرمحمداسلم بھی تھے۔انہوں نے طلباء کوپلانٹ اورانیمل سائنس کے پہلوئوں کے بارے میں معلومات دیں۔