ترال//گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کے سائیکالوجی وکیرئیر کونسلنگ سیل اور ضلع سوشل ویلفیئرمحکمہ کے اشتراک سے اسکالرشپ جانکاری پروگرام منعقد کیا ہے جس میں کالج میں زیر تعلیم طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس جانکاری پروگرام میں زیر تعلیم طلباء کو مختلف مرکزی و ریاستی سطح کے سکالر شپ اسکیموں کے حوالے سے جانکاری فراہم کی گئی ۔اس دوران ڈاکٹر اقبال ملک نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دئے۔اس دوران کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما ناز نے مہمان خصوصی ڈاکٹر مختار احمد ڈارضلع سوشل ویلفیئر افسر پلوامہ کا استقبال کیا۔اس دوران مہمان خصوصی نے طلباء کے لئے سکالرشپ کے حوالے سے جانکاری فراہم کی ۔تقریب میں عاشق حسین نے طلباء کو پورٹل پر رجسٹریشن کے عمل کے حوالے سے جانکاری فراہم کی ۔ پروفیسر شاہ لطیف نے تقریب میں شکرانے کی تحریک پیش کی۔