بختیار کاظمی
سرنکوٹ// گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ میں پلے گراؤنڈ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ جب سے کالج تعمیر کیا گیا ہے تب سے طلباء کو کھیل کود کے لیے مسلسل گراؤنڈ کی پریشانی ہے۔تاہم کچھ عرصہ قبل گراؤنڈ کی تعمیر کا کام کیا گیا تھالیکن کچھ کمی رہنے کی وجہ سے گراؤنڈ کو مکمل نہیں جا سکا۔ گراؤنڈ طلباء کے کھیل کود کے لیے سازگار نہیں ہے جسے بہتر طریقے سے مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈگری کالج سرنکوٹ کی طرف سے کچھہ عرصہ قبل محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو اس حوالے سے ایک چھٹی بھی لکھی گئی تھی لیکن ابھی تک اس پر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا گیا۔رابطہ کرنے پر ایگزیکٹیو انجینئر سب ڈویژن سرنکوٹ نے بتایا کہ میرے نوٹس میں اس طرح کا کوئی معاملہ نہیں آیا ہے۔البتہ ایک ٹیم تشکیل دے کر موقع پر بھیج دی جائے گی جو جگہ کا معائنہ کرے گی اور جو بھی مرمت ہونی ہو اسے مکمل کیا جائے گا تاکہ طلباء و طالبات کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور کھیل کود کے لیے انہیں بہتر جگہ میسر ہو سکے۔