اسلام آباد//پاکستان نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور 3 شہریوں کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ڈی جی ساؤتھ ایشیا نے دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکنگ باؤنڈری کے چپراڑ سیکٹر میں بھی بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دونوں مقامات پر جوابی کارروائی کی گئی، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔