ڈپٹی کمشنرادہم پورنے 15اگست تقریب کی تیاریوں کاجائزہ لیا

 
 ادہم پور //ضلع میں15اگست کی تقریب کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنررویندرکمارنے ضلع افسران کے ساتھ ایک میٹنگ منعقدکرکے تیاریوں کاجائزہ لیا۔اس دوران میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرشن لال ،اے ایس پی تبسم پروین چیف پلاننگ افسر،راجیوبھوشن اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ نورعام ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر ،انجینئر سجاد بشیرسومبریا، ایگزیکٹیوانجینئر پی ایچ ای اشوک شرما، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر افسروپن بھگت، ڈی وائی ایس ایس او سدیش کمار، ڈی ٹی او ،ڈاکٹرلوکیش گپتا، رجسٹرار کوآپریٹیو پردیپ سنگھ ، چیف پلاننگ افسر،جے آربھاردواج ،اے ڈی پلاننگ ،انل شرما کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہ موجودتھے۔اس دوران فیصلہ لیاگیاکہ 15اگست کی تقریب پی جی ڈگری کالج بوائز ،میں منعقدکی جائے گی جس میں وی آئی پی قومی جھنڈالہرائیں گے۔ اس دوران پولیس،این سی سی اورسکولی طلباء کے دستے مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے۔اس دوران یہ بھی بتایاگیاکہ ضلع انفارمیشن سنٹر ادہم پور 5.30 بجے صبح تا 6.30 بجے صبح ڈپٹی کمشنردفترکمپلیکس اورٹائون ہال ادہم پور میں شہنائی وادن بجائے گا۔اس دوران سیٹنگ،بارکیڈنگ، پینے کے پانی ، بجلی سپلائی،صفائی ستھرائی، ٹرانسپورٹیشن، ریفریشمنٹ وغیرہ کے انتظامات پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے افسران پرآپسی تال میل بحال رکھ کرتمام ترانتظامات کویقینی بنانے کی ہدایات دیں۔