جموں//ڈویژنل کمشنر جموں سنجیو ورما نے ضلع ترقیاتی کمشنر جموں رمیش کمارکے ہمراہ تواریخی طورپر نامور مقام رگھوناتھ بازار کا دورہ کیا اورقدیمی ورثہ کی شان کو برقرار رکھنے کی ضرورتوں پرزوردیا اس موقع پر آر بی بی اے نے اپنے مانگوں کو لیکر اایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔ اس موقع پربولتے ہوئے ضلع ترقیاتی رمیش کمار نے کہا ہے کہ رگھوناتھ قدیمی ورثہ سے کافی مشہو ر جگہ ہے۔قابل ذکرہے کہ ڈویژنل کمشنر کے دورے کے دوران جمو ںمیونسپل کارپوریشن کے کمشنر اروند کوتوال‘ایس ایس پی ٹریفک جوگندر سنگھ کے علاوہ دیگر محکمہ سیاحت کے اعلی ٰ ہلکاران بھی عین موقع پرموجود رہے ۔ رگھوناتھ مندر میں درشنوں کے دوران ڈویژنل کمشنر نے مندر کی صورتحال کے ضمن میں جاذب نظر بنانے اورتجدیدی کاموں میں سرعت لانے پرزوردیا ہے۔ انہوںنے انتظامیہ کو اس ضمن میں آپسی تال میل بنانے اورسیاحتی آمد کیلئے تواریخی مقام کو عقیدت مندوںکیلئے مزید دلکش اورراغب بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے ماہرین کی رائے لینے کی ضرورتوں پر بھی زوردیا ہے. اس موقع پر انہوںنے راگھو ناتھ مندر اوراس کے آس پاس بازار وں میں بھی خاص انتظام کرنے کی ضررورتوں پربھی زوردیاہے ۔