جموں//ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے اپنے دفتر کے احاطے میں مہاتما گاندھی جی کے مجسمے کی رونمائی کی تاکہ 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے زیراہتمام گاندھی جینتی منائی جا سکے۔ڈویژنل کمشنر نے افسران اور عہدیداروں کے ساتھ مہاتما گاندھی جی کے مجسمے کو ہار پہناتے ہوئے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باپو جی کی زندگی کی تاریخ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کی زندگی خود ایک پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع پورے ہندوستان میں قومی تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مہاتما گاندھی کا پیغام ہر گزرتے دن کے ساتھ زیادہ متعلق ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے عملے پر زور دیا کہ وہ گاندھی فلسفہ/ خیالات ، اپنی روز مرہ کی زندگی میں تعلیمات پرامن زندگی گزاریں۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے فلسفے اور ترقی پسند اور خوشحال زندگی گزارنے میں اس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔اس موقعہ پرجے اینڈ کے اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے فنکاروں نے ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی۔
ڈویژنل کمشنر آفس میں گاندھی کے مجسمہ کی نقاب کشائی
