جموں//ریاستی گورنرکے مشیر کے وجے کمارکی ہدایات پر ڈویژنل کمشنر جموں سنجیوورمانے یوتھ انگیجمنٹ پروگرام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس تشکیل دی ۔ضلع سطحی ٹاسک فورس کی قیادت متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کریں گے جبکہ یوتھ سروسز اینڈسپورٹس افسران، سٹیٹ سپورٹس کونسل، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، دیہی ترقی ،نہرو یوواکیندرا، پولیس ،سی آرپی ایف ، بی ایس اورفوج ودیگرمتعلقہ افسران اس کے ممبران ہوں گے۔ ڈویژنل کمشنرنے اس سلسلے میں ایک سطحی میٹنگ منعقدکی جس میں آئی جی پی ایس ڈی سنگھ جموال، ڈی آئی جی بی ایس ایف راجیو سنہا، ڈی آئی جی، سی آرپی ایف نیتوبھٹاچاریہ ، ڈی جی آرڈی ڈی ریحانہ بتول ، ایس پی سٹی ناتھ ونودکمار، پی اوسکول ایجوکیشن ، جے ڈی یوتھ سروسز اینڈسپورٹس جموں مدن لال، ڈسٹرکٹ یوتھ کارڈی نیٹر نہرویوواکیندرا سوم دت ، ایڈیشنل سیکریٹری جے اینڈکے اکیڈمی آف آرٹ کلچراینڈلنگویجز ڈاکٹر ارویندرسنگھ نے شرکت کی جبکہ صوبہ جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنرنے بھی بذریعہ ویڈیوکانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنرنے کہاکہ ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس مقامی سپورٹس تنظیموں اورکلبوں کے درمیان پل کاکام کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے نوجوانوں کی صلاحیتیں کھیل اوردیگرقومی مفادات کے کاموں میں صرف کرنے میں مددملے گی۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنروں کوہدایت دی گئی کہ وہ سکل ڈیولپمنٹ کورسز شروع کرکے روزگارکے مواقعے نوجوانوں کودیں گے اورسپورٹس کے انفراسٹریکچرکوفروغ دینے کیلئے اراضی کی نشاندہی کریں۔