جموں//صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹرمندیپ کماربھنڈاری نے بڈھاامرناتھ یاترا جو29 جولائی 2017سے شروع ہورہی ہے کے انتظامات کاجائزہ لینے کےلئے میٹنگ منعقد کی ۔اس دوران میٹنگ میں آئی جی پی جموں ڈاکٹرایس ڈی سنگھ، اے ڈی سی جموں ارون منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم ، سبھاش مہتہ ودیگران بھی موجودتھے۔ ڈویژنل کمشنرنے یاتریوں کےلئے ایل پی جی گیس ، طبی سہولیات ، بجلی ،پانی ،پارکنگ اوررہنے کے انتظامات کاجائزہ لیااورمتعلقہ افسران کوتمام ترانتظامات یقینی بنانے کی ہدایت دی۔