کپوارہ//راجواڑ ہندوارہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5سالو ں سے ڈوگری پورہ درد حاجی سڑک کی مرمت نہیں ہورہی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ 5سال قبل ڈوگری پورہ سے درد حاجی راجواڑ سڑک کو بارشو ں اور سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا اور سڑک کا ایک حصہ ڈہہ گیا جس کی وجہ سے سڑک بھی رس گئی لیکن تا حال اسے ٹھیک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگو ں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ سڑک کو نقصان پہنچنے کے بعد مقامی لوگو ں نے رضاکارانہ طور اس کی مرمت کر کے سڑک کو پیدل چلنے کے قابل بنا دیا لیکن 5سال گزرنے کے باجود بھی سڑک گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے قابل نہیں بنا دی ۔انہو ں نے کہا کہ کئی بار متعلقہ محکمہ کو بھی سڑک کو ٹھیک کرنے کے لئے کہا گیا لیکن انہو ں نے آج تک سڑک کی مرمت کرنے کے لئے سنجیدگی کا کوئی بھی مظاہرہ نہیں کیا گیا جس کا خمیازہ یہاں کے لوگو ں کو بھگتنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور ڈوگری پورہ درد حاجی سڑک کے مرمت کا کام ہاتھ میں لیں تاکہ علاقہ کے لوگو ں کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔
ڈوگری پورہ درد حاجی سڑک نا قابل آمدورفت | 5سال سے مرمت نہیں کی گئی
