ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن میں این ایس ایس کیمپ اختتام پذیر

جموں //ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ سات روزہ این ایس ایس کیمپ بدھ کے رز اختتام پذیر ہوا ہے۔اختتامی تقریب کا اہتمام روایتی لیمپ روشن کرنے کے بعد این ایس ایس پروگرام افسر روشی شرما کی جانب سے خطبہ استقبالیہ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔ سابقہ وزیر و ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئر مین ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک مہمان خصوصی تھے جبکہ جموں یونیورسٹی کے این ایس ایس پروگرام کارڈی نیٹر پروفیسر وشو رکھشا مہمان ذی وقار تھی۔اس موقعہ پر پروگرام افسر نے این ایس ایس کا سالانہ رپورٹ پیش کیا۔انہوں نے کالج کی جانب سے منعقد کی گئی دیگر سرگرمیوں کا بھی خلاصہ پیش کیا۔ فزیشن ڈاکٹر رتیش کھلر نے بیماریوں اور بچوں کے ویکسین سے متعلق ایک بیداری لیکچر پیش کیا۔مہمان خصوصی ٹھاکور گلچین سنگھ چاڑک نے اپنے خطاب میں کہا کہ این ایس ایس ہماری اکیڈمک ، سماجی اور ذاتی زندگی کا ایک حصہ ہے،جو طلاب کو اپنی خدمت قوم اور طبقہ کی بھلائی کے لئے وقف کرنے کی تحریک دیتی ہے۔انہوں نے این ایس ایس رضا کاروں کو اعتماد، ہمت اور شرکت کرنے کا احساس فروغ کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقعہ پر کنور سمر دیو سنگھ چاڑک ،ڈاکٹر کمل پادھا، وی پی مگوترہ،شیفالی شرما  بھی موجود تھے۔ طلاب اور فیکلٹی ممبران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔تقریب کا اختتام لیکچرار ایجوکیشن ونٹی کماری کی جانب سے شکریہ کا ووٹ پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔پروگرام کا اختتام قومی ترانہ کے ساتھ کیا گیا ۔