جموں //پارٹی صدر اشوک گپتا کی سربراہی میں ڈوگرہ فرنٹ اور شو سینا کے ہزاروں کارکنوںنے جموں شہرکے مختلف علاقوںمیں عمران خان کی جانب سے دیئے گئے بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔قابل ذکرہے کہ پاکستان کے نئے متوقع وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دائمی حل نکالنے کیلئے آؤقدم بڑھائیں کے تحت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خاتمہ کویقینی بنانے پرزوردیاتھا۔شیو سینکو ں نے کہاہے کہ وزیراعظم ہند جوکہ نہ صرف بدعنوانی کی بدعت کا خاتمہ کرانے کا بیڑا اٹھاچکے ہیںبلکہ ملک کے اندر یکساں سلوک کا برتاؤ کرنے کیلئے عوامی خدمات انجام دینا بخوبی جانتے ہیں ۔گپتا نے کہا کہ عمران خان کی ایسی بیان بازی سمجھ سے پرے اوربے معنی ہے۔انہوںنے کہا کہ اگرپاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان صحیح طورپر دونوں ملکوں کے عوام سے سلامت کی سوچ رکھتے ہیں تو وہ ملی ٹینسی اورتشدد آمیز مسلسل واقعات کو روکنے کیلئے شدت پسندخیالات کے مالک لوگوں کو پاکستان کی جانب سے دیئے جارہے فنڈز کو فوری طورپر بند کرے اور ان فنڈز کی پاکستان کی عوامی بہبودی اورترقی کے منازل میں استعمال کیاجائے ۔ انہوںنے کہاہے کہ پاکستان میں78فیصد کی آبادی ان پڑھ ہے جبکہ65% کی آبادی غریبی سطح سے نیچے گذر بسر کررہی ہے۔انہوںنے عمران خان سے اپیل کی ہے کہ حفیظ سعید جیسے گناہ گارو ں کو گرفتار کرکے عوامی بہبودی اورترقیاتی منازل کو حتمی شکل وصورت دینے کیلئے بخوبی سے خدمات انجام دے۔