جموں //ڈوگرہ صدر سبھا کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا ایک اجلاس یہاں زیر قیادت ڈی ایس ایس صدرگلچین سنگھ چاڑک منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جموں خطہ کو در پیش متعدد مسائل پر غور کیا گیا۔اجلاس سے ثارڑک نے کہا کہ ڈی ڈی جموں خطہ کو کوئی تحفہ نہیں ہے بلکہ یہ کشمیر میں ملی ٹینسی پیدا ہونے اور دور درشن کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد حالات کی وجہ سے یہاں قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دور درشن کشمیر کے تب کے ڈائریکٹر لسہ کول کو ملی ٹینٹوں نے بے دردی سے قتل کیا ،جس کی وجہ سے ڈی ڈی کشمیر کا نیوز یونٹ مارچ1990میں جموں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی ڈی جموں1993ستمبر میں جموں میں قائم کیا گیا،جسے ڈوگری، اردو، گوجری اور پہاڑی زبانوںکے پروگرام پیش کئے گئے ،جسے لوگوں نے کافی پسند کیا ۔انہوںنے مبینہ الزام لگایا کہ دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو،جموں ،جسے ابھی بھی ریڈیو کشمیر جموں کے نام سے پکاراجاتا ہے ،کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ریڈیو جموںگُذشتہ کئی برسوں سے بغیر سر براہ کے ہے۔ انہوں نے ڈی ڈی جموں اور اے آئی آر جموں کا درجہ بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے EWSکوٹہ کا اعلان کئے بغیر NEET کے امیدواروں کی کونسلنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مطلب سماج کے کمزور طبقہ کے طلاب کو اس موقعہ سے محروم کرنا ہے ۔ انہوںنے تحصیل مجالٹہ کے جکھانو،دسیاں وغیرہ میں سڑکوں کی حالت کو سدھارنے کا مطالبہ کیا،جن کی حلات نا گفتہ بہہ ہے۔اجلاس میں دیگر متعدد مسائل پر بھی غور کیا گیا ۔پروفیسر کے این ڈوگرہ، کرنل کرن سنگھ جموال، پریم ساگر گپتا، گھمبیر دیو سنگھ چاڑک، بریگیڈئیر ایم ایس جموال، ڈاکٹر کرنل ویریندر کے ساہی ، امر ناتھ شاہ، میجر جنرل سنیتا کپور و دیگران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔