ڈوگرہ برہمن پرتیندھی سبھا کا چار روزہ مذہبی پروگرام 4مئی سے شروع

جموں // ڈوگرہ برہمن پرتیندھی سبھا پریڈکا بھگوان پرشو رام جینتی کے سلسلہ میں چار روزہ مذہبی پروگرام کا آغاز 4مئی کو جوش و خروش کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ا س  بات کی جانکاری اس سلسلہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ڈی بی پی ایس کے صدر وید پرکاش شرما نے دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی پروگرا م کا آغاز 4مئی کو وشال شوبھا یاترا کے ساتھ کیا جائے گا ،جس کا اختتام  7 مئی کو روایتی یگیہ ہون اور بھگوان پرشور ام جی کی پوجا اور یگینو پویت رسم کے ساتھ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مورخہ  4مئی کو وشال شوبھا یاترا تین بجے بعد دوپہر نکالی جائے گی ،جو شہر کے مختلف بازاروں موتی بازار، پکا ڈنگا، چوک چبوترہ، جین بازا، لنک روڈ ،پرانی منڈی ،شہیدی چوک ،رگھو ناتھ بازار اور شالیمار سے ہوتے ہوئے چانکیہ چوک پریڈ میں اختتام پذیر ہوگی۔شوبھا یاترا میں کاما ،راجستھان کے شری شری 1008 سوامی ہری چیتنیہ پوری مہاراج جی بھی شرکت کریں گے۔عالمی شہرت یافتہ دھرم گورو بھگوان پرشو رام جی کی زندگی پر روشنی ڈالیں گے اور خطبہ دیں گے۔سبھا نے عام لوگوں کو ریلی میں شرکت کرکے بھگوان پرشو رام جی کا آشیر واد حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔پریس کانفرنس میں پنڈت وی ایم مگترہ، ایڈوکیٹ پی سی شرما ،چندر موہن شرما ، ستیہ آنند شرما ، جگن ناتھ شرما ، سبھاش شاستری، رومیش شرما ،ست پال شرما ،سانتی سروپ گپتا، گورداس شرما وغیرہ بھی موجود تھے۔