عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ // گتسو ڈوڈہ میں بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ڈوڈہ کشتواڑ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد معطل کر دی گئی ۔ ٹریفک پولیس کے ایک سنیئرعہدیدار نے بتایا کہ مٹی کا تودہ علی الصبح پیش آیا، جس کے نتیجے میں سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی اور اہم راستے پر گاڑیوں کی آمدورفت رک عہدیدار نے بتایا کہ افراد اور مشینری کو کام میں لگا دیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیںتاہم لینڈ سلائیڈنگ کی شدت کے باعث ٹریفک کی بحالی میں کچھ وقت لگنے کا امکان ہے۔مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ڈوڈہ کشتواڑ سڑک پر اس وقت تک سفر سے گریز کریں جب تک کہ اسے مکمل طور پر صاف نہیں کیا جاتا اور ٹریفک کی نقل و حرکت بحال نہیں ہوجاتی ہے ۔ادھرمحکمہ ٹریفک کے ایک سنیئرعہدیدار نے بتایا کہ شاہراہ کو صاف کرنے تک مسافروں سے تاکید کی گئی ہے وہ سفر سے گریز کریں ۔