ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 6 افراد کو ایگزیکٹو مجسٹریٹ ڈوڈہ و بھدرواہ کی ہدایات پر حراست میں لے کر مزید تحقیقات شروع کیں ہیں۔ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم نے تفصیل دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ڈوڈہ و بھدرواہ سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کی غیر قانونی سرگرمیوں کی رپورٹ مقامی پولیس نے تیار کرکے مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو مجسٹریٹ بھدرواہ و ڈوڈہ کو پیش کیں جنہوں سبھی جرائم پیشہ افراد کو روک تھام کے ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایس ایس پی کے مطابق یہ یہ افراد اپنے علاقوں میں منشیات کا غیر قانونی کاروبار کرکے نوجوانوں کو اپنے جال میں پھنسا تے تھے۔ان کی شناخت محمد شریف ساکنہ بستی کوٹی، فاروق احمد ساکنہ سکھوان، ریاض احمد ساکنہ سکھوان، عمر عثمان ساکنہ دھڑ، وشال کوتوال ساکنہ نگری ڈوڈہ و ارشاد احمد ساکنہ پونیجہ بھدرواہ کے طور پر ہوئی ہے۔جنہیں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر جسونت کی قیادت میں پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔ایس ایس پی نے کہا کہ ضلع میں ہورہی غیر قانونی کاموں پر قدغن لگانے و ملوث افراد کی نشاندہی کرنے کے لئے پولیس ہر طرح کے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے سیول سوسائٹی و باالخصوص والدین سے اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنے و منشیات جیسی بری لت سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔