ڈوڈہ//ضلع ترقیاتی کمشنرسمرن دیپ سنگھ کی قیادت میں منگل کے روزایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، جس میں یوم آزادی کی تقریب منانے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یوم آزادی کی بڑی سپورٹس اسٹیڈیم میںمنعقد ہوگی ،جہاں پر وی آئی پی قومی ترنگا لہرائیں گیاور مارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ ڈی سی نے انتظامات کا جائزہ لینے کے دووران متعلقہ ایجنسیوں کو انتظامات بر وقت مکمل کرنے کی تلقین کی۔ ڈی سی نے متعلقہ ایجنسیوں کو تمام ضروری انتظامات کرنے کی تلقین کی ،تاکہ یوم آزادی کی تقریب احسن طریقہ سے منعقد ہو سکے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یوم آزادی کی تقریب محکمہ اطلاعات کی جانب سے شہنائی وادن سے شروع ہوگی ۔قومی جھنڈا لہرانے اور پریڈ کے بعد طلاب کی جانب سے تمدنی پروگرام اور حُب الوطنی گیت پیش کئے جائیں گے ۔ اجلاس میںیہ بھی فیصلہ لیا گیا کہ تقریب کا ریہرسل 7 ۔اگست سے سپورٹس اسٹیڈیم میں شروع ہوگا اورفُل ڈریس ریہرسل 13اگست2018کو منعقد ہوگا۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے متعدد کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔ڈی سی نے پی ایچ ای او پی ڈی ڈی کو پانی کی دستیابی یقینی بنانے اور بغیر خلل بجلی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔محکمہ صحت سے ایک ایمبولنس، طبی عملہ و ادویات کے دستیاب رکھنے کی ہدایت دی گئی۔.اجلاس میں اے ڈی ڈی سی محمد حنیف ملک اے ڈی سی پون کمار پریہار، ایس ایس پی شبیر محمد ،اے سی آر طارق حُسین نائیک کے علاوہ ضلع و سیکٹورل افسران نے بھی شرکت کی۔