ڈوڈہ میں کووڈکے 72 نئے معاملات | 11 مریض صحتیاب ،655794 ٹیکے لگائے گئے

ڈوڈہ //یوٹی کے دیگر حصوں کی طرح ڈوڈہ ضلع میں بھی کووڈ 19 کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ادھر جمعرات کو ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران 72 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے 11 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 317 اور شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7982 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کوؤڈ 19 سے 138 افراد فوت ہوئے ہیں اور 655794 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔اس دوران انتظامیہ نے لوگوں سے ماسک پہننے، سماجی دوری بنائے رکھنے و ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے پر زور دیا ہے۔